۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
صیہونیوں کی بربریت سے ایک فلسطینی خاتون شہید

حوزہ/ صیہونی ظالم افواج کی جانب سے ایک نہتی فلسطینی لڑکی پر فائرنگ جس سے اس نے جام شہادت نوش کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج صبح صیہونی ظالم افواج کی جانب سے ایک نہتی فلسطینی لڑکی پر فائرنگ جس سے اس نے جام شہادت نوش کر لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے الخلیل کے علاقے میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ العروب کے نزدیک اس کاروائی کو انجام دیا گیا اسرائیلی فوجی معمول کے مطابق مدعی تھے کہ یہ خاتون ایک چاقو سے ہم پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتی تھی جبکہ پاس موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ اس کے پاس کسی قسم کا کوئی ہتھیار نہیں تھا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی دسیوں بار بے گناہ افراد کو قتل کر کے اس موقف کو پیش کیا گیا جو کسی بھی قسم کے باشعور افراد کے لیے قابل قبول نہیں۔

فلسطینی ہلال احمر کے افراد کی جانب سے کہا گیا کہ صیہونیوں نے فائرنگ کے بیس منٹ بعد تک کسی بھی ایمولینس کو اجازت نہ دی کہ اس کو علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا جائے کہا جا رہا ہے 31سالہ یہ شہیدہ بنام غفران وراسنہ 3 ماہ تک بغیر کسی جرم کے اسرائیلی زندان میں اسیر رہ چکی تھی اور کچھ عرصہ پہلے رہائی کے بعد مقامی ریڈیو چینل میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کی جانب سے اس بربریت پر مذمتی پیغام کے ساتھ کہا گیا کہ صیہونی اس جنایت کا تاوان ضرور ادا کریں گے اور یہ اقدامات فلسطینیوں کے اندر مزید قیام کی وجہ بنیں گئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .