۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حمله با چاقو به طلبه گیلانی در رشت

حوزہ/ ایران کے صوبہ گیلان کے ایک طالب علم حجۃ الاسلام سید جلیل میر حسینی کو بدھ کی شام رشت شہر میں ایک بے حجاب خاتون کو حجاب کے لئے تذکر دینےکے بعد کچھ غنڈوں نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ گیلان کے ایک طالب علم حجۃ الاسلام سید جلیل میر حسینی کو بدھ کی شام رشت شہر میں ایک بے حجاب خاتون کو حجاب کے لئے تذکر دینےکے بعد کچھ غنڈوں نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

اس گیلانی طالب علم نے حوزہ نیوز کے رپورٹر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں واقعے کی تفصیلات کے بارے بتایا کہ ہم ایک پٹرول پمپ کے پاس سے گزر رہے تھے کہ میں نے ایک خاتون کو دیکھا جس نے خود کو بے حجاب کر رکھا تھا، میں نے اسے نہی عن المنکر کے عنوان سے بڑے احترام کے ساتھ حجاب کرنے کو کہا، یہ کہنا ہی تھا کہ کچھ غنڈے جن کی تعداد تقریباً 10 تھی، سڑک کی دوسری طرف سے آئے اور مجھ پر چاقو سے حملہ کرنے لگے۔

حجت الاسلام میر حسینی نے اپنی جسمانی حالت کے بارے میں کہا: "میں کل سے ہسپتال میں ہوں اور میرا آپریشن ہوا ہے، ابھی ہمارے جسم کا سی ٹی اسکین بھی ہونا ہے"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .