۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
وزارت دفاع

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم سائنسدان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے وزارت دفاع نے بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت سے متعلق خبر کی وزارت دفاع نے تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، آج جمعہ سہ پہر مسلح دہشت گرد عناصر نے وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر محسن فخری زادہ کو لے جانے والی ایک گاڑی پر حملہ کیا۔ ان کی سیکیورٹی ٹیم اور دہشت گردوں کے مابین تصادم کے دوران ، ڈاکٹر محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

بدقسمتی سے ، میڈیکل ٹیم ڈاکٹر محسن فخری زادہ کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور کچھ گھنٹوں قبل ، اس عظیم سائنسدان کئی سالوں کی کوشش اور جدوجہد کے بعد ، شہادت کے اعلی مقام پر فائز ہو گئے۔

وزارت دفاع اور مسلح افواج کی معاونت رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران اور ملت شہید پرور سے اس بزدلانہ کارروائی میں شہید ہونے والے پرعزم اور ماہر مینیجر کی شہادت پر مبارکباد اور تعزیت پیش کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .