حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ شہید فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ دہشت گردوں نے ایران کے ایک اور سینئر سائنسداں کو قتل کر دیا۔ یہ بزدلانہ اقدام جس میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں، ناکامی کے بعد جنگ کی کوشش کی علامت ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ایران عالمی برادری خاص طور پر یورپی یونین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے توہین آمیز دوغلے رویے کو ختم کرے اور اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرے۔