۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامه اشفاق وحیدی

حوزہ/ جمہوری اسلامی ایران کو افغانستان یا عراق جیسا ماحول نہ بننے دیا جائے مظلوم شہید کا خون رائگان نہیں جائے گا شھداء کا خون اسرائیل کے خاتمہ کا سبب بنے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کانبرا استریلیا حجت اسلام اشفاق وحیدی نے تہران میں ایٹمی سائنس دان محسن فخری زادہ پر قاتلانہ حملے پر اپنے مذمتی پیغام میں کہا کہ ہم تہران میں ایٹمی سائنس دان محسن فخری زادہ پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،
ایسی بزدلانہ کاروائی کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ محسن فخری زادہ کی شہادت پر  امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف و رہبر معظم اور ان کے پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ 

مزید کہا کہ اس واقعہ میں ملوث جنایت کاروں کو فوری گرفتار کر کے سرعام پھانسی دے کر عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران کو افغانستان یا عراق جیسا ماحول نہ بننے دیا جائے مظلوم شہید کا خون رائگان نہیں جائے گا شھداء کا خون اسرائیل کے خاتمہ کا سبب بنے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .