حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آج بروز اتوار دہشتگردی حملے میں ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی عوام محسن فخری زادہ شہید کی قتل میں ملوث دشمنوں کو مناسب اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محسن فخری زادہ پر تہران کے قریب دھشت گردوں نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ اور ان کے ایک ساتھی شدید زخمی ہو گئے تھے۔
محسن فخری کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔