حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں پر بجلی کی طرح گر کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں پر بجلی کی طرح گر کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
ایران کے سابق وزیر دفاع نے اپنے ٹوئیٹر پر ایران کے ممتاز سائنسدان محسن فخری زادہ کے بہیمانہ قتل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی مسلح ایجنٹوں اور دہشت گردوں پر بجلی ک طرح گریں گے اور انہیں جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
جنرل دہقان نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب اور صہیونی حکومت اپنے اختتام اور اپنی موت کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہ ایران پر دباؤ ڈال کر ایران کو ایک مکمل جنگ کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہی ہے، ہم شہید محسن فخری زادہ کے قاتلوں پر بجلی کی طرح گر کر انہیں پشیمان کریں گے۔