۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کو امریکہ نے غیر محفوظ بنا دیا ہے اب کو ئی بھی کہیں بھی محفوظ نہیں رہ گیا ہے لہذا بقائے امن وقیام صلح و آشتی کے لئے اب لو گوں کو آگے آنا ہو گا اور عالمی عدالت کو ان مجرموں کو کیفر کردار پر پہنچانا ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید محسن فخری زادہ کی شہادت پر امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اب وقت آگیا ہے کہ عالمی دہشت گردی کے ذمہ دار امریکہ و اسرائیل کو دنیا کے تمام شریف و امن پسند انسان اور ممالک ملکر سزا دیں دنیا سے ہر طرح کی دہشت گردی کا خاتمہ بس اسی طرح ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی شہید قاسم سلیمانی اور انکے ساتھیوں کی شہادت کو ایک سال نہیں ہوا تھا کہ اب معروف سائنسداں محسن فخری کو صہیونیوں نے شہید کر دیا جسکا اعتراف خود نیو یارک ٹائمز نے کیا ہے کہ شہادت میں اسرائیل کا ہاتھ ہے دنیا کو امریکہ نے غیر محفوظ بنا دیا ہے اب کو ئی بھی کہیں بھی محفوظ نہیں رہ گیا ہے لہذا بقائے امن وقیام صلح و آشتی کے لئے اب لو گوں کو آگے آنا ہو گا اور عالمی عدالت کو ان مجرموں کو کیفر کردار پر پہنچانا ہو گا انکے جاسوسوں کی آمد و رفت پر پابندی لگانی ہوگی انکے نام ظاہر کر کے ان پر شخصی و فردی (individual ban ) پابندی لگانی ہو گی۔

امام جمعہ میلبورن زور دیتے ہوئے کہا کہ شہید محسن فخری جیسے سائنسداں صدیوں میں ہو تے ہیں ظالموں نے ایک دہشت گردانہ کاروائی کرکے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کو اس واقعہ کی نہ صرف مذمت کرنی چاہئے بلکہ امریکہ کے خلاف کاروائی کا شدت سے مطالبہ کرنا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .