۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ آج ملت میں شہید قاسم جیسا جزبہ رکھنے والا ہر فرد نظر آتا ہے یہ شھید کے خون کی برکت کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہید قاسم سلمانی ایک فرد نہیں بلکہ ایک ملت کے نام سے پہچانے جاتے ہیں،دشمن قاسم سلمانی سے خوف زدہ نہ تھا بلکہ ان کی فکر اور وژن سے خوف تھا، فکر اور نظریہ کبھی مرتا نہیں ہے، آج ہر نوجوان قاسم سلمانی نظر آتا ہے۔ اس کا اظہار امام جمعہ ملبرون حجۃ السلام اشفاق وحیدی نے شہید قاسم سلمانی کی برسی پر اپنے خصوصی تعزیتی پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج مظلوموں اور محروموں کی سرپرستی کرنے والا ہم سے جدا ہوا ہے۔ مزید کہا کہ قاسم سلمانی جیسے درد دل رکھنے والے صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، بے گناہ ناحق خون نے بیداری اور اسلامی انقلاب میں ایک نیئ روح پیدا کی جسے دشمن بھی محسوس کر رہا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے شہید قاسم سلمانی کو ایک ملت اور نظریہ سمجھ کر شہید کیا۔ لیکن بے گناہ خون ایسا رنگ لایا کہ ڈونل ٹرمپ جیسا شخص دنیا اور آخرت میں ذلیل خوار ہوا، جس کی مثال نہیں ملتی، آج ملت میں شہید قاسم جیسا جزبہ رکھنے والا ہر فرد نظر آتا ہے یہ شھید کے خون کی برکت کا نتیجہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .