حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء کے بے گناہ خون سے ظالم کا خاتمہ اور مظلومیت کا سورج طلوع ہوا ہے، امریکہ آج دنیا میں ذلیل خوار ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے، اس وقت ہر نوجوان جذبہ قاسم سلیمانی رکھتا ہے، ڈونالڈ ٹرنپ جس طرح دنیا میں رسوا ہوا یہ شہداء اسلام کے خون کی برکت کا نتیجہ ہے۔
اس بات کا اظہار امام جمعہ آسٹیرلیا حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ سال 2021 انتقام شہداء اسلام کا سال ہے یہ ظالم حکمرانوں کے خاتمے کا سبب بنے گا اور مظلوموں اور محروموں کا راج ہو گا۔ ہمیں برسی شہید قاسم سلمانی اور ان کے رفقاء پر تجدید عہد کرنا چائے کہ ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ جو بھی حکمران اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں ان کے چہروں کو بے نقاب کرنا ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں ہے بلکہ شہداء کے خون سے بیداری اسلامی کی تحریک میں اور تحرک پیدا ہوتا ہے اور استعمار کی بے غیرتی کھل کر دنیا کے سامنے آتی ہے ہم روز شہادت شہداء اسلام پر امام زمانہ عج رہبر معظم علماء و مراجع عظام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔