۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ آج فکر خمینی فرد واحد کی نہیں پہچانی جاتی بلکہ ایک تحریک انقلاب اور تحریک اسلامی سے پہچانی جاتی ہے۔دور حاضر کا استعمار امریکہ اور اسرائیل اور اس کے حواری نام خمینی رح  سے خوف زدہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اتحاد امت کے لیے جو کوششیں کی رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، آج فکر خمینی فرد واحد کی نہیں پہچانی جاتی بلکہ ایک تحریک انقلاب اور تحریک اسلامی سے پہچانی جاتی ہے۔دور حاضر کا استعمار امریکہ اور اسرائیل اور اس کے حواری نام خمینی رح  سے خوف زدہ ہیں۔عالم اسلام  کو امام خمینی نے بتایا اور فکر دی کہ اسلام کا دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں۔اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبرون اور ممتاز مذہبی و سیاسی اسکالر حجۃ السلام اشفاق وحیدی امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر میلبرون میں منعقدہ ایک کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے جو انقلاب اسلامی کے لیے جدوجہد کی عالم اسلام بالخصوص ایرانی عوام اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔یہی وجہ ہے آج امام خمینی کی قربانی کی وجہ سے  دنیا میں انقلاب اسلامی زندہ جاوید نظر آتا ہے 
اسلام کی صحیح  تصویر جس نے متعارف کرائی اس کا نام روح اللہ خمینی ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ امت اسلامی کو جو امام نے نعرہ دیا کہ سپر پاور ہے خدا،لا الہ اللہ کو موجودہ دور میں زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔عصر حاضر میں جہان پر ظالم اور جابر حکمران عوام کے حقوق پامال کر کے اپنی سیاست کو چمکا رہے ہیں وہان عوام کا ہر فرد امام خمینی جیسے قیادت اور جزبہ تلاش کرتے ہوئے نظر آتا ہے کیونکہ جو امام امت نے  جس نظام اور انقلاب کو عوام کے لیے چھوڑا اس نظام میں تمام انسانی حقوق محفوظ نظر آتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آج دنیا کی عوام شدت سے امام خمینی جیسی بہادر قیادت کو محسوس کرتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .