۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/دور حاضر میں تشیع اور عقائد کا دفاع مراجعین نے کیا۔ ساتھ ہی عالم تشیع مراجعین کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں اور جو عناصر نظام مرجعیت کے خلاف ہیں در حقیقت وہ مکتب اہل بیت اور عقائد کے دشمن ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ حجۃ السلام اشفاق وحیدی نے مرجعیت اور نظام ولایت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکتب اہل بیت علیہم السلام کی پہچان مراجع عظام مجتہدین کی عظمت اور ان کی عزت سے وابسطہ ہے، دور حاضر میں تشیع اور عقائد کا دفاع مراجعین نے کیا۔ ساتھ ہی عالم تشیع مراجعین کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں اور جو عناصر نظام مرجعیت کے خلاف ہیں در حقیقت وہ مکتب اہل بیت اور عقائد کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر مقامات مقدسہ محفوظ ہیں تو مراجع عظام کی وجہ سے ہیں۔دشمن نے ہر دور میں مرجعیت کو کمزور کرنے کے لیے پوری دنیا میں سرمایہ کاری کی ہے 
ایسے عناصر کو ملت تشیع کامیاب نہی ہونے دے گی۔

مزید کہا کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی غیبت میں مراجع عظام کا نظام، معرفت امامت کی پہچان کراتا ہے یہ  نظام کا ایک تسلسل ہے جو ہمیں سیرت معصومیں علیہم السلام نے تعلیم دیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .