۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف  نےحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ اسحاق الفیاض دام ظلہ الوارف

حوزہ/ نجف اشرف کے ان دونوں عظیم مرجع نے اپنی اس ملاقات میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود، وباء وبلاء سے انکی حفاظت اور مریضوں کی شفایابی کےلئے بارگاہ ایزدی میں دعائیں کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف  نےحضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ اسحاق الفیاض دام ظلہ الوارف سے ملاقات اور انکی عیادت کےلئے انکی رہائش گاہ تشریف لےگئے اور انکی صحت دریافت کی اور انکی صحت و عافیت کےلئے بارگاہ الہی میں دعائیں فرمائیں اور سفر علاج کی کامیابی اور بصحت و عافیت عراق واپسی پر خدا کا شکر بجا لائے۔ 

نجف اشرف کے ان دونوں عظیم مرجع نے اپنی اس ملاقات میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود، وباء وبلاء سے انکی حفاظت اور مریضوں کی شفایابی کےلئے بارگاہ ایزدی میں دعائیں کی۔

واضح رہےکہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج الشیخ اسحاق الفیاض دام ظلہ الوارف علاج کےلئے عراق سے باہر سفر پر تھے عراق واپسی پر احوال پرسی کے لئے حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف انکی رہائش گاہ پر تشریف لےگئےتھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .