۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
نجف اشرف میں مفسر قرآن کے ساتھ دفتر قائد نجف اشرف کے اراکین کی ملاقات

حوزہ / 23 جنوری 2023ء بروز سوموار کو مضیف امام حسن علیہ السلام نجف اشرف میں استاد العلماء مفسر قرآن حجۃالاسلام والمسلمین علامہ الشیخ محسن نجفی دام ظلہ کے ساتھ نمائندہ قائد  حجۃ الاسلام سید نسیم عباس کاظمی صاحب کی بزرگان مجلس نظارت و اراکین کابینہ دفتر قائد نجف اشرف کے ہمراہ ایک بہت ہی مفید وعلمی نشست ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 23 جنوری 2023ء بروز سوموار کو مضیف امام حسن علیہ السلام نجف اشرف میں استاد العلماء مفسر قرآن حجۃالاسلام و المسلمین علامہ الشیخ محسن نجفی کے ساتھ نمائندہ قائد حجۃ الاسلام سید نسیم عباس کاظمی صاحب کی بزرگان مجلس نظارت و اراکین کابینہ دفتر قائد نجف اشرف کے ہمراہ ایک بہت ہی مفید و علمی نشست ہوئی۔ جس میں استاد العلماء مفسر قرآن حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ الشیخ محسن نجفی دام ظلہ نے اپنے تجربات سے آگاہ فرمایا اور اپنا علمی سفر پاکستان سے لیکر نجف اشرف تک اور واپس پاکستان تک کیا کیا ہوا بہت ہی عمدہ انداز میں بتایا پاکستان کی بہترین درس گاہ جامعۃ الکوثر کی بنیاد کیسے پڑھی اور اسے کیسے تکمیل تک پہنچایا اس دوران جو جو واقعات رونما ہوئے وہ بتائے اور فرمایا کہ یہ سب بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ مستقبل کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے طلاب و علماء کو نصیحت کرتے ہوئے مزید کہا: اپنے آپ کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کریں۔ نجف اشرف میں رہنا کسی فضیلت سے کم نہیں۔ جدید علوم کی طرف بھی اپنی توجہ مرکوز کریں۔ اللہ تعالی کی ذات اقدس پر توکل کریں زیارت امام علی علیہ السلام کو ترک نہ کریں۔ نشست کا اختتام دعا پر ہوا۔

نجف اشرف میں مفسر قرآن کے ساتھ دفتر قائد نجف اشرف کے اراکین کی ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .