۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ حسان عبد الله - تجمع علمای مسلمان لبنان

حوزہ/ شیخ حسان عبداللہ نے کہا: جنوب لبنان کی آزادی اس عظیم مرد کے لطف و کرم کے مرہون منت ہے جس نے عصر حاضر میں اسلام کو زندہ کیا اور وہ مرد امام روح اللہ موسوی خمینی رحمۃ اللہ علیہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجمع علماء مسلمان کے سربراہ شیخ حسان عبداللہ نے کہا: ماہ مئی میں تمام کامیابیاں منجملہ جنوب لبنان کی آزادی اس عظیم مرد کے لطف کا نتیجہ ہے کہ جس نے عصر حاضر میں اسلام کو زندہ کیا اور اس عظیم شخصیت کا نام امام روح اللہ موسوی خمینی رحمۃ اللہ علیہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ایسی اسلامی حکومت کا قیام عمل میں لایا جو اسلام کے احکام کو نافذ کرتی ہے اور غاصب صہیونی حکومت کی نابودی کیلئے ہر قسم کا تعاون کرتی ہے۔

شیخ عبداللہ نے کہا: اسلامی مزاحمتی محاذ نے ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا افسانہ جھوٹ کے پلندہ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .