۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حرم شاہ چراغ (ع) پر دہشت گردوں کا حملہ

حوزہ / آج نماز مغربین کے وقت 3 دہشت گرد حرم مطہر حضرت شاہ چراغ (ع) میں گھس آئے اور زائرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے صوبہ فارس کے مرکز شیراز میں واقع امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظمؑ المعروف شاہ چراغ کے مزار کے احاطے میں زائرین پر دہشتگردانہ حملہ ہوا جس میں 15 زائرین کی شہادت واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق،آج بروز بدھ 26 اکتوبر 2022ء شام 5:45 بجے نماز مغربین کے وقت 3 دہشت گرد حرم کے اندر گھس آئے اور زائرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔یہ دہشت گرد حرم مطہر حضرت شاہ چراغ (ع) کے باب الرضا (ع) سے حرم مطہر میں داخل ہوئے تھے۔

شیراز اپڈیٹ:

شیراز میں دہشت گردانہ حملے کے مجرمین کی شناخت کر لی گئی

صوبہ فارس کے چیف جسٹس حجت الاسلام والمسلمین سید کاظم موسوی نے شیراز میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اب تک کی اطلاع کے مطابق دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تیسرے شخص کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں اور گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ایرانی عدلیہ کے میڈیا ترجمان نے شہداء اور زخمیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق اس سانحہ میں اب تک 15 افراد شہید اور 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بعض خبروں کے مطابق زخمیوں کی تعداد 45 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ شاہ چراغ کے مقدس مزار کی طرف جانے والی سڑکوں پر جمع ہونے سے گریز کریں تاکہ امدادی کاروائیوں میں آسانی ہو۔

آنے والی خبروں میں حوزہ نیوز کے قارئین کو مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا...

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .