۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
السيد رئيسي

حوزہ/ ایران کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی نے کہا ہے کہ حرم شاہ چراغ پر حملہ کرنے والوں اور اس کے منصوبہ سازوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رہورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام ابراہیم رئیسی نے حرم شاہ چراغ پر دہشت گردانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ملک کی سیکورٹی فورسز اس حملے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کریں اور انہیں ایسا سبق سکھائیں کہ سب کے لیے عبرت ہو.. انہوں نے لکھا کہ اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

تکفیری دہشت گردوں نے بدھ کی رات تک ایران کے شہر شیراز میں حرم شاہ چراغ میں نمازیوں پر فائرنگ کی۔ دہشت گردی کی اس کارروائی میں کم از کم ۱۵ نمازی شہید جبکہ ۲۳ زخمی ہوئے۔

دہشت گردانہ حملہ بدھ کی رات اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ فارس کے مرکزی شہر شیراز میں واقع حرم شاہ چراغ پر ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور بدھ کو نماز مغرب کے وقت حرم میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے ہاتھ میں کلاشنکوف تھا جس سے وہ گولیاں چلا رہا تھا۔ اس حملے میں زخمیوں کی تشویشناک حالت کے پیش نظر شہید ہونے والوں میں اضافے کا امکان ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .