۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
رهبر انقلاب

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شیراز میں حضرت احمد ابن موسی کاظم علیہ السلام المعروف بہ شاہچراغ کے روضے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ایک پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شیراز میں حضرت احمد ابن موسی کاظم علیہ السلام المعروف بہ شاہچراغ کے روضے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ایک پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت احمد ابن موسی علیہماالسلام کے روضۂ اطہر میں بے رحمانہ جرم نے، جس میں دسیوں بے قصور مرد، عورتیں اور بچے شہید اور زخمی ہوئے، دلوں کو محزون اور سوگوار کر دیا۔ اس اندوہناک جرم کے مرتکب یا مرتکبین یقینی طور پر سزا پائیں گے لیکن عزیزوں کی جدائي کا داغ اور اہلبیت علیہم السلام کے حرم کی اہانت کی تلافی، اس قسم کے جرائم کی جڑوں کی تلاش اور اس سلسلے میں ٹھوس اور عاقلانہ اقدام کے بغیر نہیں ہوگي۔

آگ لگانے والے دشمن کے ہاتھ اور اس کے غدار یا جاہل اور غافل مہروں کے مقابلے میں ہم سب کی کچھ ذمہ داریاں ہیں، سیکورٹی کے محافظین اور عدلیہ سے لے کر نظریاتی اور تبلیغی میدان میں کام کرنے والوں اور عزیز عوام کی فرد فرد کو ان لوگوں کے مقابلے میں متحد ہو جانا چاہیے جو لوگوں کی جان، ان کی سلامتی اور ان کے مقدسات کی پروا نہیں کرتے اور ان کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ ان شاء اللہ عزیز عوام اور ذمہ دار ادارے یقینی طور پر دشمن کی شیطانی سازش پر غالب آئيں گے۔

میں اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ، شیراز کے عوام اور پوری ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے زخمیوں کی شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔

سید علی خامنہ ای
27 اکتوبر 2022

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .