حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجتالاسلام والمسلمین علی نظری منفرد نے آیت اللہ مرتضیٰ مقتدائی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایام اربعین حسینی کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی معاشرے کے اتحاد و یکجہتی کے تحفظ میں ولایت اور قیادت کے مرکزی کردار پر زور دیا۔
انہوں نے کہا: امام اور رہبر کی رائے اور رہنمائی کے دائرے سے باہر کسی بھی اقدام اور حرکت کا راستہ غلط اور شرعی ذمہ داری کے خلاف ہے۔ اسلامی معاشرہ کو چاہیے کہ وہ تمام شعبوں میں اپنی سرگرمیوں کو ولایت کی پیروی کے محور پر استوار کرے۔
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے ولی امر کی اطاعت کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج اسلامی معاشرے کے اہم ترین مسائل اور ضروریات میں سے ایک انقلاب اسلامی کے رہبر کی ہدایات پر عملی طور پر کاربند رہنا اور قومی اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھنا ہے۔ خداوند متعال قرآن کریم میں صراحت کے ساتھ فرماتا ہے: ’’اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے میں سے صاحبانِ امر کی۔‘‘ اور یہ الٰہی فرمان اسلامی معاشرے میں ہم آہنگی، باہمی تعاون اور اتحاد کی بنیاد ہے۔
حجتالاسلام والمسلمین نظری منفرد نے مزید کہا: جب بھی اسلامی معاشرہ ولایت اور قیادت کے محور پر حرکت کرے گا، عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی مضبوط ہوگی اور ایسے حالات میں دشمن اسلامی قوم کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔









آپ کا تبصرہ