اتوار 16 نومبر 2025 - 14:51
رہبرِ معظم کی قیادت میں عوامی اتحاد نے عالمی استکبار کو مایوس کردیا: صدر پزشکیان

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قوم کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا اور کہا کہ عالمی استکباری طاقتیں، رہبرِ معظم کی قیادت میں قائم عوامی اتحاد سے مایوس ہو چکی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک اور معاشرے کے لیے اختلافات ناسور ہیں، جس کی وجہ سے ملک اور معاشرہ تباہ ہو جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے مولا علیؑ نے آخری وقت میں وصیت کرکے لوگوں کے درمیان موجود اختلافات کو حل کرنے اور مصالحت کرنے کی سفارش فرمائی۔

ایرانی صدر پزشکیان نے عوام کے درمیان اتحاد کے فوائد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل، امریکہ اور استعماری طاقتیں ہمارے ملک سے مایوس ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام میدان میں حاضر تھے؛ یہ صرف دفاعی طاقت کی وجہ سے نہیں، بلکہ اس اتحاد اور یکجہتی کا بھی اثر تھا، لوگ میدان میں آگئے اور استقامت کی اور رہبر معظم کے پیچھے کھڑے ہوئے اور شعار بلند کیا کہ "ہماری جانیں رہبر پر قربان"۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے کسی اقدام کا ارادہ کرکے غلطی کی یہی جذبہ باعث بنا کہ وہ ایران سے مایوس ہوگئے۔ اگر ہم اس اتحاد اور یکجہتی کی حفاظت کریں گے تو ہماری زمینی اور بحری سرحدوں کے خلاف جسارت کرنے کی جرأت نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر پزشکیان نے دشمنوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہمیں شہید کریں اور ہم جیسے سینکڑوں کو شہید کریں تو ہم جیسے ہزاروں سر اٹھائیں گے اور اس ملک کو ترقی، خوشحالی اور عروج کی طرف لے جائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha