حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف ایرانی ذاکر و مداح اہل بیت (ع) مہدی رسولی نے ایک ٹی وی پروگرام "به اضافه یک" میں گفتگو کے دوران کہا: ایران کے لوگ اپنے رہبر پر یقین و ایمان رکھتے ہیں چونکہ ان کا رہبر بھی ان لوگوں پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا: عوام اس نظام اسلامی میں حکومت کا ایک حصہ ہیں۔ ہم عوام کے لیے ان کے کردار کی وضاحت کیوں نہیں کرتے؟ امام خمینی (رہ) نے لوگوں پر بھروسہ کیا اور انہوں نے خرمشہر کو فتح کیا۔ ہمیں معاشیات جیسے مختلف شعبوں میں لوگوں پر یقین کرنے اور انہیں ایک فیلڈ دینے کی ضرورت ہے۔
مہدی رسولی نے کہا: جب بھی ہم نے اپنی عوام پر بھروسہ کیا، ہم فتح سے ہمکنار ہوئے۔ رہبر معظم انقلاب نے بھی فرمایا ہے کہ "خدا پر توکل کا ایک پہلو عوام پر اعتماد ہے"۔ امام علی علیہ السلام نے بھی فرمایا ہے کہ "لوگ دین کا ستون ہیں"۔
اس مداح اہل بیت (ع) نے مزید کہا: رہبر معظم کا عوام سے جدا ہونا ناممکن ہے لیکن دشمن اپنے تئیں عوام کو رہبر معظم انقلاب سے الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ "دشمن کی آنکھوں میں خاک"، عوام کبھی بھی اپنے رہبر و امام سے جدا نہیں ہیں اور دشمن کو اس کی مذموم خواہشات کا حصول ناممکن ہے۔









آپ کا تبصرہ