جمعہ 16 جنوری 2026 - 06:00
رہبر معظم کی اطاعت اور عوامی حمایت کی راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

حوزہ / آیت اللہ محسن اراکی نے رہبر معظم کی اطاعت اور عوامی حمایت کی راہ میں قربانی دینے کے لیے ہر قسم کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال کی مدد اور اس کے وعدہ "اِنَّ مَعَ العُسرِ یُسرا" کے تحت ملت ایران کی مشکلات بھی بہت جلد ختم ہوں گی اور آسانیاں پیدا ہوں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے رکن آیت اللہ محسن اراکی حالیہ فسادات کے خلاف اور رہبر معظم انقلاب کی حمایت میں جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اطاعت اور عوامی حمایت کی راہ میں کسی بھی قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: 12 روزہ جنگ میں ملت ایران کی امریکہ و عالمی استکبار کے خلاف کامیابی نے ثابت کیا کہ رہبر معظم کی رہنمائی میں اور باہمی اتحاد و وحدت کو باقی رکھتے ہوئے اور دشمن کی جانب سے مختلف قسم کے دباؤ پر ثابت قدم رہتے ہوئے یہ قوم ہر قسم کے مسائل کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا: ہم اعلان کرتے ہیں کہ پھر بھی رہبر معظم کی اطاعت اور عوامی حمایت کی راہ میں کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے اور ہم ہمیشہ آمادہ ہیں۔

انہوں نے کہا: ہم بھی حکومت کی بعض پالیسیوں کو درست نہیں سمجھتے، خصوصی طور پر معیشت اور اقتصادی مسائل کے حل میں انجام دئے گئے اقدامات کو ناکافی سمجھتے ہیں اور ہمیں حکومت کی کارکردگی پر بعض اعتراضات ہیں لیکن ان سب مسائل کے باوجود حکومت اسلامی کی حمایت کو بھی اپنا قانونی و شرعی فریضہ سمجھتے ہیں چونکہ حکومت کے استحکام اور اتحاد ملت کا فائدہ لوگوں تک پہنچتا ہے۔

حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے رکن نے کہا: موجودہ نازک حالات میں ہمیں چاہیے کہ باہمی اتحاد و وحدت کی حفاظت کرتے ہوئے حکومت کو بعض کمزور پالیسیوں پر متوجہ کریں لیکن درست اور افہام و تفہیم کی صورت میں نہ کی کسی غلط روش یا ہنگامہ آرائی کی صورت میں تاکہ اصلاح کا راستہ کھلا رہے، کمزوریوں پر قابو پایا جا سکے اور غلطیوں کی تلافی کی جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha