حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کانفرنس سے ملی یکجہتی کونسل، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے رکن علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان، فلسطین اور قدس کے شہداء بالخصوص شہید سید حسن نصر اللہ، شہید سردار قاسم سلیمانی، شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید یحییٰ سنوار کا خصوصی ذکر کیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
علامہ عارف واحدی نے کہا: اسلام کی بقا شہداء کے خون کی مرہونِ منت ہے اور جو قوم خون دینا جانتی ہے قربای کے لئے تیار ہوتی ہے۔ دنیا کی کوئی سامراجی اور طاغوتی طاقت است شکست نہیں دے سکتی۔
انہوں نے انقلابِ اسلامی ایران کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا: امریکہ اور اسرائیل سمیت استکبار کی تمام سازشیں ماضی میں بھی ناکام ہوئیں اور آئندہ بھی ناکام ہوں گی، ان شاء اللہ۔
نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے رکن نے کہا: دنیا بھر کی اسلامی اور حریت پسند قوتیں مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور سامراجی طاقتیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔









آپ کا تبصرہ