اتوار 8 مارچ 2026 - 17:04
ایران امریکہ کو ایسا سبق سکھائے گا کہ آئندہ ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہ کر سکے

حوزہ / ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر خطے میں موجود امریکی اڈوں سے ایران پر حملہ کیا گیا تو تہران بھرپور جواب دے گا کیونکہ اپنی حاکمیت کا دفاع ایران کی مستقل اور واضح پالیسی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے ایک ایرانی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ایران کا آذربائجان کے ساتھ کوئی تنازع نہیں، تاہم اگر اس ملک کی سرزمین سے ایران کے خلاف کسی قسم کی سازش یا فضائی کارروائی کی گئی تو ایران اس کا جواب دینے سے گریز نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا: خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی سرزمین ایران پر حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکیں، بصورت دیگر ایران خود اس کا راستہ روکے گا۔

علی لاریجانی کے مطابق خطے کے دو ممالک نے یہ دعوی کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکا کو ایران پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے تاہم تہران کو اس بارے میں شکوک و شبہات ہیں۔

انہوں نے کہا: جب دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو بوکھلاہٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور پھر خالی مقامات، اسکولوں، اسپتالوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیتا ہے۔ ایران کے خلاف دشمن کی منصوبہ بندی میں حکومت کا خاتمہ، عوام کو سڑکوں پر لانا اور ملک کو تقسیم کرنا شامل تھا، لیکن یہ تمام منصوبے ناکام ہوچکے ہیں۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے خبردار کیا کہ امریکا کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ ایران اسے بغیر جواب کے نہیں چھوڑے گا اور اسے ایسا سبق سکھائے گا کہ آئندہ ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا: ایران کے میزائل حملے اسرائیل کے لیے نہایت دردناک ثابت ہورہے ہیں اسی لیے وہاں حملوں کی تصاویر شائع ہونے نہیں دی جاتیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha