اتوار 10 مئی 2026 - 11:02
آمریکہ کے خطے میں تسلط کے تمام منصوبے خاک میں مل چکے

حوزہ / ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین نے کہا: امریکی بحری بیڑے اب آبنائے ہرمز کے قریب آنے کی بھی جرات نہیں رکھتے اور امریکا کے خطے میں تسلط کے تمام منصوبے خاک میں مل چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژه‌ ای نے ایڈمرل تنگسیری کے چہلم کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑے اب آبنائے ہرمز کے قریب آنے کی بھی جرات نہیں رکھتے اور امریکا کے خطے میں تسلط کے تمام منصوبے خاک میں مل چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں شہید ایڈمرل پاسدار تنگسیری کو آبنائے ہرمز کے نئے نظم کا معمار اور خلیج فارس کا علمبردار قرار دیا۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا: اس عظیم شہید کی قربانیاں اور کردار خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران کی موجودہ طاقت و اقتدار کے قیام میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha