پیر 11 مئی 2026 - 12:06
رہبر انقلابِ اسلامی سے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر کی اہم ملاقات

حوزہ/رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے ساتھ ایک ملاقات میں، جنرل علی عبداللہی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مکمل آمادگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی جس میں اسلامی جمہوریہ کی فوج، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی، قانون نافذ کرنے والے اداروں، وزارتِ دفاع، سرحدی حفاظت پر مامور دستوں اور بسیجیوں کی آمادگی شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے ساتھ ایک ملاقات میں، جنرل علی عبداللہی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مکمل آمادگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی جس میں اسلامی جمہوریہ کی فوج، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی، قانون نافذ کرنے والے اداروں، وزارتِ دفاع، سرحدی حفاظت پر مامور دستوں اور بسیجیوں کی آمادگی شامل ہے۔

خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی مجاہدین جنگی حوصلے، دفاعی اور جارحانہ تیاریوں، سٹریٹجک منصوبوں اور ساز و سامان اور امریکی و صیہونی جارحیت اور کسی بھی جارحانہ اقدام کا مقابلہ کرنے کے لیے درکار ہتھیاروں کے لحاظ سے مکمل تیار ہیں؛ دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت سے فوری، شدت اور پوری طاقت کے ساتھ نمٹیں گے۔

جنرل علی عبداللہی نے اسلامی مجاہدین اور مسلح افواج کی جانب سے رہبرِ انقلابِ اسلامی کو یقین دلایا کہ وہ اپنی زندگی کے آخری دم تک اور اپنی آخری سانس تک رہبرِ انقلابِ اسلامی کے احکامات پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے انقلابِ اسلامی کے نظریات، وطن عزیز کی حاکمیت، قومی مفادات اور ایران کی جرأت مند قوم کا دفاع کرتے ہوئے خبیث، کینہ پرور اور جارح دشمنوں کو ان کے مذموم اور جارحانہ عزائم میں ناکام بنائیں گے۔

اس ملاقات میں رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے جرأت مند مجاہدین اور ملک کی طاقتور مسلح افواج کی قدردانی کرتے ہوئے تیسری مسلط کردہ جنگ کے دوران، سابقہ تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نئی تدابیر اور اقدامات کو جاری رکھنے اور دشمنوں کا طاقت سے مقابلہ کرنے کے اقدامات کی جانب اشارہ فرمایا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha