حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے نئے منتخب سفیر پاکستان برائے تہران عمران احمد صدیقی سے تہران روانگی سے قبل ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے تاکید کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو، جو مشترکہ تاریخ، ثقافتی قربت اور طویل مشترکہ سرحد میں جڑے ہیں، بہت اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے نئے سفیر سے ملاقات کے دوران انہیں سرحدوں پر رسمی تجارت کو آسان بنانے، عوامی رابطوں، دو طرفہ تجارت میں رکاوٹیں دور کرنے اور مشترکہ تجارت کے حجم میں اضافے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر پاکستان نے منتخب سفیر کو ہدایت کی کہ وہ ایران میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، وہاں کے طلباء اور مقامی حکام کے ساتھ فعال طور پر تعامل کریں۔
انہوں نے علاقائی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کی ارضی سالمیت، خودمختاری اور سیاسی آزادی کے لیے پاکستان کی حمایت پر زور دیا اور کہا: اسلام آباد علاقائی امن و استحکام کے لیے تہران کے ساتھ قریبی تعاون کا پابند ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے یقین ظاہر کیا کہ نئے سفیر تہران میں دو ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں بامعنی کردار ادا کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے تہران میں سابقہ سفیر محمد مدثر ٹیپو، جو 2024ء کے اوائل سے تہران میں تعینات تھے، کی مدت گزشتہ ماہ ختم ہو گئی تھی اور اب عمران احمد صدیقی کو تہران میں نئے پاکستانی سفیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔









آپ کا تبصرہ