حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے جامعۃ الولایہ اسلام آباد میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب (اپوزیشن لیڈر سینیٹ پاکستان و سربراہ مجلس وحدت مسلمین) سے ملاقات اور موجودہ قومی و علاقائی صورتحال، امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز، اتحادِ امت اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی اور بامقصد تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ امت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے آئندہ لائحۂ عمل، پروگرام کی تیاری اور مؤثر حکمتِ عملی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، شعور بیداری اور اجتماعی کردار کو مزید مضبوط بنانے پر تاکید کی گئی۔

اس دوران محترم جناب حجۃ الاسلام محمد امین شہیدی صاحب (سربراہ امتِ واحدہ پاکستان)، علامہ سید حسنین عباس گردیزی، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ محمد اقبال بہشتی، ڈاکٹر علامہ جاوید شیرازی اور ڈاکٹر یونس حیدری بھی موجود تھے۔











آپ کا تبصرہ