جمعہ 15 مئی 2026 - 19:50
شکریال اسلام آباد پاکستان میں مقدسات کے خلاف حکومتی اقدام پر پُرامن احتجاج

حوزہ/شکریال اسلام آباد پاکستان میں مسجد القائمؑ، امام بارگاہ قصرِ سکینہؑ بنتِ حسینؑ اور دربارِ عالیہ حضرت بوٹا شریف کو حکومتی انتظامیہ کی جانب سے ڈی مولش کرنے کے احکامات کے خلاف ایک پُرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی؛ جس میں علمائے کرام سمیت مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شکریال اسلام آباد پاکستان میں مسجد القائمؑ، امام بارگاہ قصرِ سکینہؑ بنتِ حسینؑ اور دربارِ عالیہ حضرت بوٹا شریف کو حکومتی انتظامیہ کی جانب سے ڈی مولش کرنے کے احکامات کے خلاف ایک پُرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی؛ جس میں علمائے کرام سمیت مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

احتجاجی ریلی میں مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی، ضلعی صدر راولپنڈی علامہ سید اعوان علی شاہ سمیت مختلف ملی و مذہبی تنظیموں کے نمائندگان، علماء کرام، مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ مقدساتِ اسلامی اور مذہبی مراکز کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی ناقابلِ قبول ہے اور عوام اپنے دینی شعائر کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha