حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے غیور عوام کی جانب سے ایران کے مظلوم اور مقاوم عوام کے لیے ہنگامی ادویات اور سرجیکل آلات پر مشتمل پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان اور نمايندہ ولی فقیہ، آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی سرپرستی میں زہراء (س) اکیڈمی کی جانب سے ارسال کردہ یہ امدادی کھیپ حوزہ علمیہ قم کے معزز علماء کرام نے وصول کر لی ہے۔
حوزہ علمیہ قم کے علماء کی جانب سے وصولی کے بعد اس سامان کو باقاعدہ طور پر ہلال احمر تہران کے مینجمنٹ اور متعلقہ حکام کی تحویل میں دے دیا جائے گا تاکہ اسے ضرورت مندوں تک پہنچایا جا سکے۔
اس موقع پر سفارت خانہ جمہوریہ اسلامی ایران (پاکستان)، حکومتِ پاکستان اور ان تمام مخیر حضرات اور افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے اس کارِ خیر اور انسانی ہمدردی کے مشن میں اپنا تعاون پیش کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس موقع پرعلمائے کرام اور منتظمین نے تمام معاونین کے حق میں دعائے خیر کی اور ان کی ان مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔











آپ کا تبصرہ