منگل 19 مئی 2026 - 09:26
پاکستان کے غیور عوام کی جانب سے ایران کے مظلوم اور مقاوم عوام کے لیے ہنگامی ادویات اور سرجیکل آلات کی دوسری کھیپ موصول

حوزہ / ایران کے مظلوم و مقاوم عوام کے لیے پاکستان کے غیور عوام کی جانب سے ہنگامی ادویات اور سرجیکل آلات کی دوسری کھیپ بھی ایران پہنچ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے غیور عوام کی جانب سے ایران کے مظلوم اور مقاوم عوام کے لیے ہنگامی ادویات اور سرجیکل آلات پر مشتمل دوسری کھیپ بھی ایران پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان اور نمايندہ ولی فقیہ، آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی سرپرستی میں زہراء (س) اکیڈمی کی جانب سے ارسال کردہ یہ امدادی کھیپ حوزہ علمیہ قم کے معزز علماء کرام نے وصول کر لی ہے۔

پاکستان کے غیور عوام کی جانب سے ایران کے مظلوم اور مقاوم عوام کے لیے ہنگامی ادویات اور سرجیکل آلات کی دوسری کھیپ موصول

حوزہ علمیہ قم کے علماء کی جانب سے وصولی کے بعد اس سامان کو باقاعدہ طور پر ہلال احمر تہران کے مینجمنٹ اور متعلقہ حکام کی تحویل میں دے دیا جائے گا تاکہ اسے ضرورت مندوں تک پہنچایا جا سکے۔

اس موقع پر سفارت خانہ جمہوریہ اسلامی ایران (پاکستان)، حکومتِ پاکستان اور ان تمام مخیر حضرات اور افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس کارِ خیر اور انسانی ہمدردی کے مشن میں اپنا تعاون پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر علمائے کرام اور منتظمین نے تمام معاونین کے حق میں دعائے خیر کی اور ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha