جمعرات 21 مئی 2026 - 20:26
اتحاد امت فورم پاکستان کے تحت شہید امت کانفرنس کے حوالے سے پاک محرم ہال میں قومی مشاورتی اجلاس

حوزہ/اتحاد امت فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام قومی مشاورتی اجلاس بعنوانِ ”شہید امت کانفرنس“ پاک محرم ہال کراچی میں منعقد کیا گیا؛ جس میں شہر کراچی کی مختلف تنظیمات کے مسؤلین، قومی شخصیات نے شرکت کی اور 13 جون مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے عظیم الشان قومی اجتماع ”شہید امت کانفرنس“ کو کامیاب بنانے اور اس میں بھرپور تعداد میں شرکت کرنے کا عہد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتحاد امت فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام قومی مشاورتی اجلاس بعنوانِ ”شہید امت کانفرنس“ پاک محرم ہال کراچی میں منعقد کیا گیا؛ جس میں شہر کراچی کی مختلف تنظیمات کے مسؤلین، قومی شخصیات نے شرکت کی اور 13 جون مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے عظیم الشان قومی اجتماع ”شہید امت کانفرنس“ کو کامیاب بنانے اور اس میں بھرپور تعداد میں شرکت کرنے کا عہد کیا گیا۔

اتحاد امت فورم پاکستان کے تحت شہید امت کانفرنس کے حوالے سے پاک محرم ہال میں قومی مشاورتی اجلاس

قومی مشاورتی اجلاس میں درج ذیل تنظیمات کی نمائندگی موجود تھی:

ہیئت علماء آئمہ مساجد، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن، تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ کراچی، مجلسِ وحدت المسلمین کراچی ڈویژن، شجرہ طیبہ (علمائے قم)، جعفریہ آرگنائزیشن کراچی،مسؤل دانشگاہ امام خمینی (شعبۂ کراچی)، جعفریہ الائنس پاکستان، پاک محرم ایسوسیشن، اسکاؤٹس رابطہ کونسل و دیگر علمائے کرام شامل تھے۔

اتحاد امت فورم پاکستان کے تحت شہید امت کانفرنس کے حوالے سے پاک محرم ہال میں قومی مشاورتی اجلاس

مقررین کا کہنا تھا کہ قومی اجتماع مینار پاکستان میں اتحاد و وحدت کے ساتھ کراچی سے بھرپور تعداد میں شرکت کی جائے، علاقائی سطح پر مساجد میں اعلانات کئے جائے اور جمعہ کہ اجتماعات میں آئمہ جمعہ سے قومی اجتماع میں شرکت کے لیے اعلانات کروائے جائیں اور شہر کراچی سے شرکت کے لیے مخصوص ٹرین بھی چلوائی جائے۔

انشاء الله 25 مئی بروز پیر کو قومی اجتماع، شہید امت کانفرنس کے سلسلے میں شہر کراچی کی تمام تنظیمات اور شخصیات کی جانب سے پریس کانفرنس بھی رکھی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha