حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 13 جون مینارِ پاکستان پر منعقد ہونے والی عظیم الشان ”شہید امت کانفرنس“ میں شرکت کے لیے پاکستان بھر کے جمعہ اجتماعات میں اب تک چار لاکھ افراد کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔

اس حوالے سے کراچی سے لاہور لانگ مارچ قافلوں کی تیاریاں عروج پر ہیں، جبکہ ملک بھر سے لاکھوں افراد 13 جون کو مینارِ پاکستان پہنچیں گے۔
اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے سندھ سے خیبر تک، بلوچستان سے کشمیر تک قافلے لاہور روانہ ہوں گے۔
13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی “شہیدِ اُمت کانفرنس” پاکستان کی تاریخ کے عظیم ترین عوامی اجتماعات میں سے ایک ثابت ہوگی۔ ملک بھر کے جمعہ اجتماعات، تنظیمی مراکز اور مختلف شہروں میں جاری رجسٹریشن مہم کے دوران اب تک چار لاکھ سے زائد افراد اپنی شرکت رجسٹر کروا چکے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے۔
کانفرنس میں پاکستان بھر سے مرد، خواتین، بچے اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر سے قافلے مینارِ پاکستان لاہور پہنچیں گے۔
کراچی سمیت سندھ بھر سے ہزاروں افراد پر مشتمل تاریخی لانگ مارچ بھی شہیدِ اُمت کانفرنس میں شریک ہوگا۔ مختلف شہروں سے ٹرینوں، بسوں اور دیگر ذرائع سے قافلے لاہور روانہ ہوں گے۔









آپ کا تبصرہ