جمعہ 22 مئی 2026 - 19:21
مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی ”شہید امت کانفرنس“ کے سلسلے میں لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس

حوزہ/13 جون مینارِ پاکستان پر منعقد ہونے والی عظیم الشان “شہید امت کانفرنس” کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ اتحادِ امت فورم لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا؛ جس میں اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 13 جون مینارِ پاکستان پر منعقد ہونے والی عظیم الشان “شہید امت کانفرنس” کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ اتحادِ امت فورم لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا؛ جس میں اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور سربراہ امتِ واحدہ علامہ محمد امین شہیدی نے خصوصی شرکت کی۔

مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی ”شہید امت کانفرنس“ کے سلسلے میں لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس

اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی جن میں نظافت کمیٹی، رہائش کمیٹی، نظم و نسق کمیٹی اور اسٹیج کمیٹی کے اراکین شامل تھے۔

کمیٹیوں کے ذمہ داران نے اب تک کی کارکردگی اور انتظامی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ 13 جون کو مینارِ پاکستان میں ہونے والی تاریخی شہید امت کانفرنس کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

سربراہ امتِ واحدہ علامہ محمد امین شہیدی نے اپنے تنظیمی خطاب میں کہا کہ شہید امت کی فکر، استقامت اور وحدتِ امت کا پیغام آج کے دور کی اہم ترین ضرورت ہے۔

مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی ”شہید امت کانفرنس“ کے سلسلے میں لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس

انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اخلاص، نظم و ضبط اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شہداء کے مشن اور اتحادِ امت کے فروغ کے لیے تمام دینی و ملی قوتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

انہوں نے تمام کمیٹیوں کو باہمی رابطے اور بروقت تکمیلِ امور یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے اختتام پر مختلف دینی، سماجی اور ملی تنظیموں کے نمائندگان نے 13 جون مینارِ پاکستان شہید امت کانفرنس کی بھرپور تشہیر اور عوامی شرکت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی ”شہید امت کانفرنس“ کے سلسلے میں لاہور میں اہم مشاورتی اجلاس

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha