حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے علمائے کرام کو اہم عہدوں پر فائز کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مولانا ضیاء الحسن نجفی سیکرٹری جنرل، مولانا ملک محمد اشرف سیکرٹری اطلاعات، مولانا محمد تحسین ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر ہوئے ہیں۔
مولانا مرید نقوی ،مولانا نذیر مطہری ، مولانا اکبر زاہدی اور مولانا مشتاق مشہدی نائب صدور ہوں گے۔
سیکرٹری مالیات مولانا شیخ محمد شفا نجفی، رابطہ سیکرٹری مولانا محمد کاظم نقوی اور ناظم امتحانات مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی مقرر ہوئے ہیں۔
اس موقع پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت الله سید حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ امید ہے علمائے کرام مدارس کے انتظامی اور تعلیمی امور اور امتحانی نظام میں بہتری لائیں گے۔
آیت الله سید حافظ ریاض نجفی نے کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے مولانا ضیاء الحسن نجفی کو سیکرٹری جنرل اور مولانا ملک محمد اشرف کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا ہے۔ چار نائب صدور مولانا مرید حسین نقوی لاہور، مولانا نذیر حسین مطہری پشاور، مولانا اکبر حسین زاہدی کوئٹہ اور مولانا مشتاق حسین مشہدی لاڑکانہ سے ہوں گے۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد تحسین چکوال، سیکرٹری مالیات مولانا شیخ محمد شفا نجفی اسلام آباد، رابطہ سیکرٹری مولانا محمد کاظم نقوی ملتان اور ناظم امتحانات مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی اسلام آباد کو مقرر کیا گیا ہے۔
مولانا محمد تحسین اور مولانا شاہدحسین نقوی معاونین ناظم امتحانات ہوں گے۔
تمام اراکین کی تعیناتی پانچ سال کے لیے کی گئی ہے۔
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کابینہ اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ دستور کے مطابق تمام معزز علمائے کرام اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
مدارس کے انتظامی اور تعلیمی امور اور امتحانی نظام میں بھی بہتری لائیں گے۔









آپ کا تبصرہ