اتوار 24 مئی 2026 - 21:13
وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد کے تعلیمی سال کے اختتام پر تقریب/طلباء کا علمی فن کا مظاہرہ

حوزہ/پاکستان میں حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کی سرپرستی میں قائم ہونے والا پہلا باقاعدہ تعلیمی ادارہ “وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد” جو کہ محسنِ ملت آیت الله شیخ محسن علی نجفی کی قرآنی فکر اور تعلیمی تحریک کا ایک مثالی ادارہ ہے، اپنے پہلے تعلیمی سال کی کامیاب تکمیل پر ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد کرنے میں کامیاب رہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کی سرپرستی میں قائم ہونے والا پہلا باقاعدہ تعلیمی ادارہ “وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد” جو کہ محسنِ ملت آیت الله شیخ محسن علی نجفی کی قرآنی فکر اور تعلیمی تحریک کا ایک مثالی ادارہ ہے، اپنے پہلے تعلیمی سال کی کامیاب تکمیل پر ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد کرنے میں کامیاب رہا۔

وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد کے تعلیمی سال کے اختتام پر تقریب/طلباء کا علمی فن کا مظاہرہ

تفصیلات کے مطابق، اس ادارے کی بنیاد اپریل 2025ء میں جامعۃ الکوثر اور حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے باہمی تعاون (Collaboration) سے رکھی گئی، جبکہ اسی سال باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔

مختصر عرصے میں یہ ادارہ دینی و عصری تعلیم کے حسین امتزاج کے باعث والدین اور اہلِ علم کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد کے تعلیمی سال کے اختتام پر تقریب/طلباء کا علمی فن کا مظاہرہ

تقریب میں وکیلِ مرجعیت اور جابر بن حیان ٹرسٹ کے چیئرمین، معروف عالمِ دین علامہ شیخ انور علی نجفی، وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد کے سربراہ علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی، دیگر علمائے کرام، دانشور شخصیات، والدین، مؤمنین و مؤمنات اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد کے تعلیمی سال کے اختتام پر تقریب/طلباء کا علمی فن کا مظاہرہ

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا۔ وارث الانبیاء اسکول کے طلبہ نے اجتماعی انداز میں قرآنِ کریم کی تلاوت پیش کی، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔

وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد کے تعلیمی سال کے اختتام پر تقریب/طلباء کا علمی فن کا مظاہرہ

بعد ازاں اسکول کے وائس پرنسپل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ادارے کی کارکردگی اور تعلیمی اہداف پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے دوران طلبہ نے مختلف موضوعات پر تقاریر پیش کیں، جبکہ ادارے کی انفرادیت کو اجاگر کرتے ہوئے حفظِ قرآن کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ ننھے حفاظِ کرام کی بہترین کارکردگی کو حاضرین نے بے حد سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد کے تعلیمی سال کے اختتام پر تقریب/طلباء کا علمی فن کا مظاہرہ

تقریب کے مہمانِ خصوصی علامہ شیخ انور علی نجفی نے اپنے کلیدی خطاب میں قرآنِ کریم کی تعلیم، حفظِ قرآن کی اہمیت اور عصری علوم کی افادیت پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے احادیثِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں حفاظِ القرآن کے مقام و منزلت کو بیان کیا اور والدین و اساتذہ کو نئی نسل کی دینی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔

وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد کے تعلیمی سال کے اختتام پر تقریب/طلباء کا علمی فن کا مظاہرہ

خطاب کے بعد تقسیمِ انعامات کا سلسلہ شروع ہوا۔ حفظ القرآن اور اکیڈمک سیکشنز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح سال بھر مختلف نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو بھی خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔

وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد کے تعلیمی سال کے اختتام پر تقریب/طلباء کا علمی فن کا مظاہرہ

خصوصی طور پر دونوں سیکشنز میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو وکیلِ مرجعیت شیخ انور علی نجفی کی جانب سے “ڈیجیٹل قرآن” بطورِ خصوصی تحفہ پیش کیا گیا۔

تقریب سے والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک ثقلین عباس نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے وارث الانبیاء اسکول اور اس کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے نہ صرف علمی میدان میں ترقی کر رہے ہیں، بلکہ اپنے گھروں کے ماحول، ثقافت اور دینی اقدار میں بھی مثبت تبدیلی کا سبب بن رہے ہیں۔

وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد کے تعلیمی سال کے اختتام پر تقریب/طلباء کا علمی فن کا مظاہرہ

تقریب کے اختتام پر تقریب کے مہمانِ خصوصی وکیلِ مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی کو اسکول کی طرف سے خصوصی سووینئر پیش کیا گیا۔

آخر میں دعائے امامِ زمانہ عجل الله تعالى فرجه الشريف کے ساتھ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد کے تعلیمی سال کے اختتام پر تقریب/طلباء کا علمی فن کا مظاہرہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha