حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں تمام شیعہ تنظیموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا؛ جس میں طے پایا کہ شہید آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے مینار پاکستان گراؤنڈ میں 13جون کو عظیم الشان اجتماع بعنوانِ ”شہید امت کانفرنس“ کا انعقاد ہوگا اور جس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
اتحادِ امت فورم کے زیرِ اہتمام اجلاس میں علامہ سید جواد نقوی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی صدرِ آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی، مجلسِ وحدتِ مسلمین، تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ، امامیہ آرگنائزیشن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جامعہ المصطفیٰ سمیت دیگر تنظیموں سے نمائندگان نے شرکت کی۔

پروگرام کنوینیئر علامہ محمد امین شہیدی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید امت قومی اجتماع پاکستان کے مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کیلیے تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت کے بعد امت مسلمہ کے دل دکھی ہیں، لیکن ایران کی عالمی سامراج کے خلاف مثالی استقامت نے امت کو یکجا کردیا ہے۔ شہید رہبر کی شہادت دنیا بھر کے ظالموں کے خلاف ایک تحریک کا آغاز بن چکی ہے۔









آپ کا تبصرہ