جمعرات 28 مئی 2026 - 01:16
پاکستان؛ شہیدِ اُمت کانفرنس میں شرکت کے لیے کراچی سے لاہور لانگ مارچ کا اعلان/خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

حوزہ/13 جون مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی عظیم الشان ”شہید امت کانفرنس“ میں شرکت کرنے کے لیے صوبۂ سندھ بھر سے ہزاروں افراد قافلوں کی صورت میں لاہور روانہ ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 13 جون کو لاہور کے مینارِ پاکستان پر منعقد ہونے والی “شہیدِ اُمت کانفرنس” میں شرکت کے لیے کراچی سے لاہور لانگ مارچ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ اعلان کراچی میں تمام شیعہ جماعتوں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں ایک تاریخی اجتماع منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر خصوصاً کراچی سے ہزاروں افراد ٹرینوں، بسوں اور قافلوں کی صورت لاہور روانہ ہوں گے۔
راستے میں مختلف شہروں میں لانگ مارچ کے شرکاء کا استقبال بھی کیا جائے گا۔

علامہ محمد امین شہیدی کے مطابق، شرکاء کی سہولت کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے مختلف اضلاع سے قافلوں کی روانگی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

یاد رہے پاکستان کی شیعہ جماعتوں نے متفقہ طور پر رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای کی یاد میں ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوانِ شہید امت منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha