اتوار 17 مئی 2026 - 16:58
ہمارا دشمن ایک ہے، وہ کبھی دہشتگردی کے روپ میں تو کبھی بچوں کے قاتل کے روپ میں سامنے آتا ہے

حوزہ / علامہ شبیر میثمی نے کہا: ہم سب کو مل کر شہید رہبر معظم کی شجاعانہ زندگی سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شہر کبیروالا میں شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب ضلع خانیوال کی جانب سے منعقدہ اتحاد امت کانفرنس و بنیان مرصوص سیمینار سے موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا: اس کانفرنس کی خصوصیات میں سے سب بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود ہیں۔

انہون نے مزید کہا:اس کانفرنس کے تمام خطابات میں رہبر معظم شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شجاعانہ زندگی پر والہانہ عقیدت و احترام قابل تعریف اور کبیروالا کی عوام کے لیے بہت بڑا پیغام ہے کہ ہمارا دشمن ایک ہے اور وہ صیہونی ریاست ہے جو کبھی دہشتگردی کے روپ میں آتی ہے تو کبھی بچوں کے قاتل کے روپ میں سامنے آتی ہے۔

ہمارا دشمن ایک ہے، وہ کبھی دہشتگردی کے روپ میں تو کبھی بچوں کے قاتل کے روپ میں سامنے آتا ہے

علامہ شبیر میثمی نے کہا: ہم سب کو مل کر شہید رہبر معظم کی شجاعانہ زندگی سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

پروگرام کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی کی اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ عامر عباس ہمدانی، صوبائی صدر وسطی پنجاب جناب سید ساجد علی شاہ، صوبائی نائب صدر مبشر حسن بھٹہ، قاسم علی قاسمی سمیت دیگر معزز تنظیمی رفقاء بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha