حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع بھکر کے زیر اہتمام شہید امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای (رہ) کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں آمد پر علماء کرام اور تنظیمی رفقاء نے حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور زاہد علی آخونزادہ کا استقبال کیا۔
حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال، بالخصوص شہید امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای (رہ) کے افکار اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی، جنوبی پنجاب کے صدر علامہ عامر عباس ہمدانی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و احباب بھی موجود تھے۔
کانفرنس کے اختتام پر شہید رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای (رہ) کے بلندیٔ درجات کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔












آپ کا تبصرہ