منگل 28 اپریل 2026 - 02:49
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدور کا اجلاس؛ ”شہید آیت الله خامنہ ای“ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پنجاب کا مشاورتی اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا؛ اجلاس کی میزبانی فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پنجاب کا مشاورتی اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا؛ اجلاس کی میزبانی فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کی۔

اجلاس میں صدرِ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب علامہ اشتیاق حسین کاظمی، صدرِ وسطی پنجاب سید ساجد حسین نقوی، صدرِ جنوبی پنجاب علامہ عامر عباس ہمدانی، سید صفی الحسنین شیرازی، مبشر حسین بھٹہ اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت، ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کے بہترین کردار، ایرانی قوم کی استقامت اور شیعہ علماء کونسل کی پنجاب میں فعالیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای شہید کی شہادت کے حوالے سے مینار پاکستان گراونڈ میں عالیشان کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تینوں صوبائی صدور اور صوبائی فوکل پرسن کو فوری انتظامات کیلئے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی پوری زندگی امت مسلمہ کے اتحاد اور اسلام کی سربلندی کے لیے گزری۔ ہم انشاءالله عظیم الشان کانفرنس منعقد کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha