جمعہ 24 اپریل 2026 - 20:13
جامعہ المنتظر لاہور میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کی یاد میں اجتماع؛ علامہ افتخار نقوی کی شرکت

حوزہ/صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان استاد العلماء آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے جامعۃ المنتظر لاہور میں، گزشتہ دنوں ایک عظیم الشان تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان استاد العلماء آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے جامعۃ المنتظر لاہور میں، گزشتہ دنوں ایک عظیم الشان تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی۔

تعزیتی اجتماع میں رہبر مسلمینِ جہاں رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی الحسینی خامنہ ای اور ان کے باوفا رفقاء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

مقررین نے ان کی دینی، علمی اور عالمی سطح پر اُمت مسلمہ کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں عالم اسلام کا عظیم سرمایہ قرار دیا۔

اس موقع پر رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ سید افتخار حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

ریفرنس میں ملک بھر سے مختلف مذہبی جماعتوں کے سربراہان، تنظیموں کے سربراہان، جید علمائے کرام اور دینی مدارس کے مہتممین نے شرکت کی۔

شرکاء نے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اُمت مسلمہ کے اتحاد و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha