حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہری پور پریس کلب میں آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای شہید کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس و اتحاد بین المسلمین کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد ہوا؛ جس میں ضلع ہری پور کے تمام مکاتبِ فکر کے علماء نے شرکت کی اور اتحاد و اتفاق بین المسلمین کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی رہنما ملی یکجہتی کونسل پاکستان حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید زاہد حسین بخاری نے آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی عظیم شہادت نے پاکستان کے تمام مسالک کے لوگوں کو ایک تسبیح میں جمع کر دیا۔

یونیورسٹی آف ہری پور کے ڈاکٹر عبدالمھیمن نے تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں کو پیغام دیا کہ تمام اختلافات بھلا کر اس وقت ایک ہونے کی ضرورت ہے۔
اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ خطیب جامع مسجد امیر حمزہ کے علامہ وحید عباس کاظمی نے بھی گفتگو کی اور امریکہ و اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں کہ وہ مظلوم بچوں کے قاتل ہیں۔
ایڈووکیٹ نعیم خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت امت کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

اس موقع پر چیف آرگنائزر حیدریہ کمپلیکس سید عابد شاہ نے بھی گفتگو کی اور اتحاد امت پر زور دیا۔
پروگرام میں بڑی تعداد میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔









آپ کا تبصرہ