بدھ 29 اپریل 2026 - 01:27
شہید رہبر نے اپنی بصیرت اور قربانی سے قوم کو ایک نئی حیات عطا کی، علامہ افتخار نقوی

حوزہ/جامعہ خدیجۃ الکبریٰ ؑ پکی شاہ مردان پاکستان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید علی خامنہ ای کی شہادت کی مناسبت سے زیر صدارت رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی، ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ خدیجۃ الکبریٰ ؑ پکی شاہ مردان پاکستان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید علی خامنہ ای کی شہادت کی مناسبت سے زیر صدارت رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی، ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

جامعہ خدیجۃ الکبریٰ پکی شاہ مردان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کی یاد میں عظیم الشان اجتماع: شہید رہبر نے اپنی بصیرت اور قربانی سے قوم کو ایک نئی حیات عطا کی، علامہ افتخار نقوی

تقریب کے آغاز میں طالبات نے اسلامی تاریخ اور عصرِ حاضر کے موضوعات پر مبنی فکر انگیز ٹیبلو اور ڈرامے پیش کیے؛ جبکہ طالبات نے جوش و جذبہ سے ترانے پڑھے اور کوئز پروگرام کے ذریعے رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر رُکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ شہید کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے اپنی بصیرت اور قربانی سے قوم کو ایک نئی حیات عطا کی ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے مشن کو آگے بڑھائیں اور علم و عمل کے ذریعے اپنی پہچان بنائیں۔

جامعہ خدیجۃ الکبریٰ پکی شاہ مردان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کی یاد میں عظیم الشان اجتماع: شہید رہبر نے اپنی بصیرت اور قربانی سے قوم کو ایک نئی حیات عطا کی، علامہ افتخار نقوی

تقریب میں علامہ امین شہیدی بھی شریک ہوئے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ مؤمن ہمیشہ مظلوم تو رہ سکتا ہے، مگر وہ ذلت کی زندگی کبھی قبول نہیں کرتا۔ آج ایران پر استعماری طاقتوں کی بربریت صرف اس لیے ہے کہ وہ حق پر ڈٹا ہوا ہے۔ یاد رکھیے، حق کے سامنے باطل کبھی ٹھہر نہیں سکتا۔

اس علمی و فکری نشست میں ملک بھر کے مدارسِ دینیہ سے طالبات اور معلمات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جامعہ خدیجۃ الکبریٰ پکی شاہ مردان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کی یاد میں عظیم الشان اجتماع: شہید رہبر نے اپنی بصیرت اور قربانی سے قوم کو ایک نئی حیات عطا کی، علامہ افتخار نقوی

تقریب کے اختتام پر رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے رفقاء کی شہادت پر جمہوری اسلامی ایران کے عوام پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ سے ہونے والے ناقابلِ تلافی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدائے جمہوری اسلامی ایران کے لیے دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha