حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن، ضلع کوہاٹ و ہنگو کے زیرِ اہتمام چہلم شہیدِ اُمت رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی مناسبت سے لاڈو اسٹیڈیم استرزئی پایاں میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اجتماع سے رکن مرکزی نظارت حجت الاسلام و المسلمین علامہ امین شہیدی صاحب، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر سید امین شیرازی، پیش امام امامیہ مسجد حیات آباد پشاور علامہ نظیر حسین مطہری نے خطاب کیا۔


پروگرام میں کثیر تعداد میں علمائے کرام، مشران علاقہ، مختلف اسکولوں کے طلاب سمیت امامیہ جوانان، سینئر احباب و جملہ مؤمنین نے شرکت کرکے رہبر معظم کے ساتھ اپنے تجدیدِ عہد کا اظہار کیا۔









آپ کا تبصرہ