ہفتہ 25 اپریل 2026 - 11:37
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں جامعۃ الکوثر کے اعلیٰ وفد کی شرکت

حوزہ/پاکستان کی مایۂ ناز دینی درسگاہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے اساتذۂ کرام پر مشتمل ایک خصوصی وفد نے شیخ محمد اسحاق نجفی کی قیادت میں وحدتِ ملتِ تشیع کی علامت اور شیعہ دینی مدارس میں علمی فروغ و ارتقاء کے ضامن ادارے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی، جو بمقام حوزۂ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی مایۂ ناز دینی درسگاہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے اساتذۂ کرام پر مشتمل ایک خصوصی وفد نے شیخ محمد اسحاق نجفی کی قیادت میں وحدتِ ملتِ تشیع کی علامت اور شیعہ دینی مدارس میں علمی فروغ و ارتقاء کے ضامن ادارے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی، جو بمقام حوزۂ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور منعقد ہوا۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں جامعۃ الکوثر کے اعلیٰ وفد کی شرکت

اس موقع پر وفد نے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی خدمت میں حاضر ہو کر ان کی قومی و ملی خدمات، علمی و قلمی کاوشوں پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، نیز آئندہ پانچ سال کے لیے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ منتخب ہونے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر جامعۃ الکوثر کے وفد نے استاد العلماء علامہ سید صفدر حسین نجفی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے مرقدِ انوار پر حاضری دی، ان کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں جامعۃ الکوثر کے اعلیٰ وفد کی شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha