جمعہ 24 اپریل 2026 - 19:48
فرزندانِ شہید قائد کا دورۂ سکردو؛ علماء و مشائخ سے ملاقات

حوزہ/قائدِ ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے بیٹے ان دنوں بلتستان کے دورے پر ہیں اور اس موقع پر انہوں نے مرکزی جامع مسجد سکردو میں امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائدِ ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے بیٹے حجت الاسلام سید علی حسینی اور سید حسین حسینی (سرپرست شہید فاؤنڈیشن پاکستان) ان دنوں بلتستان کے دورے پر ہیں اور اس موقع پر انہوں نے مرکزی جامع مسجد سکردو میں امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فرزندانِ شہید قائد کا دورۂ سکردو؛ علماء و مشائخ سے ملاقات

فرزندانِ شہید قائد کا دورۂ سکردو؛ علماء و مشائخ سے ملاقات

اس موقع پر امام جمعہ والجماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی جانب سے شہید مظلوم قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے بیٹوں کے اعزاز میں ایک باوقار دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

فرزندانِ شہید قائد کا دورۂ سکردو؛ علماء و مشائخ سے ملاقات

اس موقع پر سینئر نائب صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان شیخ زاہد حسین زاہدی نے اہلیانِ بلتستان، بالخصوص علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور علمائے کرام کی طرف سے فرزندانِ شہید قائد کو سرزمینِ بلتستان پر خوش آمدید کہا اور ان کی آمد کو باعثِ افتخار قرار دیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلتستان میں تمام مسالک کے درمیان رواداری، اخوت اور بین المسالک ہم آہنگی کی روشن روایت موجود ہے اور علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی قیادت میں تمام مکاتبِ فکر کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش جاری ہے۔ بلتستان بین المسالک ہم آہنگی کا خوبصورت گلدستہ ہے۔

فرزندانِ شہید قائد کا دورۂ سکردو؛ علماء و مشائخ سے ملاقات

فرزندِ شہید قائد حجت الاسلام سید علی حسینی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے مؤمنین کے مسائل پر علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ہمیشہ اپنے خطبات اور بیانات میں آواز بلند کی۔

انہوں نے کہا کہ آغا باقر الحسینی اور بلتستان کے دیگر علماء نے بھی ہر مشکل وقت میں پاراچنار کے مؤمنین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاراچنار اور بلتستان کے درمیان جغرافیائی فاصلہ موجود ہے، تاہم دلوں کی قربت ہمیشہ قائم رہی ہے اور پاراچنار کے عوام علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور مومنینِ بلتستان کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

فرزندانِ شہید قائد کا دورۂ سکردو؛ علماء و مشائخ سے ملاقات

تقریب کے اختتام پر صدر انجمنِ امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی نے دعا کروائی اور شہید رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای، شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ اور شہدائے اسلام کے ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس بابرکت محفل میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری، شیخ محمد علی مظفری، شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ زاکر حسین، شیخ احمد ترابی، آغا سید احمد حسینی، شیخ الیاس قمی، شیخ ذوالفقار انصاری، سید قمر عباس حسینی سمیت دیگر علمائے کرام اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

فرزندانِ شہید قائد کا دورۂ سکردو؛ علماء و مشائخ سے ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha