جمعہ 29 مئی 2026 - 06:59
شہید قائد عارف حسینی کے فرزندان کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات، اہلیہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے فرزندان ملاقات کی اور قائد محترم کی زوجہ کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے فرزندان حجت الاسلام مولانا سید علی حسینی اور سید حسین حسینی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر شہید قائد کے فرزندان نے قائد محترم کی اہلیہ کے انتقال پر انہیں تعزیت و تسلیت پیش کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

شہید قائد عارف حسینی کے فرزندان کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات، اہلیہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے فرزندان اور تمام وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے خیر کی۔

قابل ذکر ہے کہ ان کے ہمراہ غیور حسین اور برادر رضوان علی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اہلیہ کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے جس پر ملک بھر کی مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے ان سے تعزیت کی ہے۔

شہید قائد عارف حسینی کے فرزندان کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات، اہلیہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha