حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی اور انجمنِ امامیہ کی مرکزی کابینہ نے قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر اور اراکین نے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحومہ ایک باوقار، صابرہ اور دینی اقدار کی پاسدار خاتون تھیں، جنہوں نے قائد محترم کی ملی، دینی اور سماجی جدوجہد میں خاموش مگر اہم کردار ادا کیا۔ ان کی رحلت نہ صرف اہلِ خانہ، بلکہ دینی و ملی حلقوں کے لیے بھی ایک بڑا صدمہ ہے۔
صدر انجمنِ امامیہ بلتستان اور کابینہ کے اراکین نے کہا کہ ہم اس غم کی گھڑی میں قائدِ ملت جعفریہ، اہلِ خانہ اور تمام سوگواران کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔
تعزیتی بیان میں مزید کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ قائدِ ملّت جعفریہ اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل، حوصلہ اور اجرِ عظیم عطا فرمائے، تاکہ وہ اس عظیم صدمے کو برداشت کر سکیں۔









آپ کا تبصرہ