بدھ 27 مئی 2026 - 10:58
نام نہاد ابراہیمی معاہدے میں شمولیت ہمارے بنیادی نظریے، سماجی اقدار اور افکار کے منافی ہے

حوزہ / خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایسے کسی بھی معاہدے میں شامل نہیں ہوگا جو پاکستانی عوام کے بنیادی تفکر سے تضاد رکھتا ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نام نہاد ابراہیمی معاہدے میں شمولیت ہمارے سیاسی اور سماجی اقدار اور افکار کے منافی ہے لہذا اسلام آباد ایسے کسی بھی معاہدے میں شامل نہیں ہو گا جو پاکستانی عوام کے بنیادی تفکر سے تضاد رکھتا ہو۔

انہوں نے مزید کہا: انہیں یقین ہے کہ پاکستان ایسے کسی بھی معاہدے میں شامل نہیں ہو گا جو اس کے بنیادی نظریے کے منافی ہو۔

خواجہ محمد آصف نے کہا: اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں اسلام آباد کا موقف انتہائی شفاف ہے اور ایسے روابط ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا: پاکستان کے پاسپورٹ میں صاف انداز میں درج ہے کہ اسے اسرائیل جانے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha